Time 27 اپریل ، 2024
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

ڈپٹی گورنر ریاض ریجن شہزادہ محمد بن عبد الرحمان نے ائیر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے بھی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے جب کہ ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے  بھی ملاقات ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں :