دنیا
Time 28 اپریل ، 2024

حماس نے مخصوص تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیل نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل قبول نہ کی تو رفح پر چڑھائی کردیں گے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
 اسرائیل نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل قبول نہ کی تو رفح پر چڑھائی کردیں گے: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس نے مخصوص تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 اس سے پہلے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے تو رفح آپریشن ٹل سکتا ہے کیونکہ یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کی ڈیل قبول نہ کی تو رفح پر چڑھائی کردیں گے۔

حماس نے سیز فائر معاہدے کے لیے اسرائیلی حکام کی جانب سے جواب موصول ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

ادھر حماس نے7 اکتوبرکویرغمال بنائے گئے دویرغمالیوں کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں نظر آنے  والا ایک یرغمالی کیتھ سیموئل سیگل اسرائیلی نژاد امریکی ہے۔

واضح رہے غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اس کے علاوہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت اور امراض پھوٹنے کی وجہ سے بھی بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھر اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں غزہ کی 4 لاکھ سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جن کا ملبہ اٹھانے میں کم از کم 14 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔


مزید خبریں :