Time 28 اپریل ، 2024
پاکستان

بلاضرورت وافر مقدار میں درآمد شدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی

پہلےمرحلے میں20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی تاہم تاخیرکی گئی: ذرائع__فوٹو: فائل
 پہلےمرحلے میں20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی تاہم تاخیرکی گئی: ذرائع__فوٹو: فائل

لاہور: حکومت کی جانب سے درآمدگندم مقررہ ضرورت سے زائد منگوانےکا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی لیکن اس میں تاخیرکی گئی۔

ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق گندم کے پہلے کوٹے میں تاخیر کے باعث مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لی گئی اور مجموعی طورپر30لاکھ ٹن گندم درآمد کر لی گئی، بلاوجہ وافر مقدار میں درآمدشدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کسانوں سے مزید گندم خریدی گئی تو حکومت کا دیوالیہ نکل جائےگا، پاکستان میں گندم اسٹوریج کے انتظامات بھی ناکافی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نےفی الحال گندم نہ خریدنےکی پالیسی اپنا رکھی ہے، پنجاب حکومت نےگزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم خریدی تھی۔

اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال گندم خریداری کے لیے پنجاب بینک سے 400 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :