نیشنل فٹسال چیمپئن شپ کا مینز فائنل فروزا جبکہ خواتین کا فائنل کراچی سٹی نے جیت لیا

کراچی کے مقامی اسپورٹس ایرینا میں پہلے خواتین کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی اسٹارز سے سجی کراچی سٹی ایف سی نے کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کو گیارہ گولز سے شکست دی__فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی کے مقامی اسپورٹس ایرینا میں پہلے خواتین کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی اسٹارز سے سجی کراچی سٹی ایف سی نے کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کو گیارہ گولز سے شکست دی__فوٹو: سوشل میڈیا

قومی فٹسال چیمپئن شپ کراچی چیپٹر میں مینز کا فائنل فروزا ایف سی جب کہ خواتین کا فائنل کراچی سٹی ایف سی نے جیت لیا۔

کراچی کے مقامی اسپورٹس ایرینا میں پہلے خواتین کا فائنل کھیلا گیا جس میں قومی اسٹارز سے سجی کراچی سٹی ایف سی نے کراچی یونائیٹڈ کی ٹیم کو گیارہ گولز سے شکست دی۔ 

کراچی سٹی کے خلاف یونائیٹڈ ایک بھی گول نہ کرسکی، فاتح ٹیم کی سوہا ہیرانی اور رامین فرید نے چار ، چار گول کیے، زیمینہ نے ایک گول کیا ۔

دونوں فائنلسٹ ٹیمیں جولائی میں نیشنل فائنل کھیلیں گی جہاں ان کا مقابلہ لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد چیپٹر کی ونرز سے ہوگا ۔

دوسری جانب مینز فائنل میں عبدل ایف سی اور فروزا ایف سی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو مقررہ وقت تک تین ۔ تین گول سے برابر رہا ۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

 فروزا کے علی ریاض نے دو، عارض نے ایک گول کیا، عبدال ایف سی کے کلیم اللہ، شمس اور عالمگیر نے ایک ایک گول کیا ۔

مقابلہ برابر ہونے کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ پر عبدل ایف سی ایک گول کرسکی جب کہ فروزا نے مزید چار گول داغ کر مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔

مینز کی نیشنل چیمپئن شپ میں فروزا اور عبدال ایف سی کی ٹیمیں پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد چیپٹر کے فائنلسٹ ٹیموں سے مقابلہ کریں گی۔

مزید خبریں :