کاروبار
Time 30 اپریل ، 2024

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوگیا

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  حکومت نے مائع  پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں فی کلو 11 روپے 88  پیسےکمی کردی۔

ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 238 روپے46 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا ہوا ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا۔

 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 2 ہزار 813 روپے85 پیسےمقرر کی گئی ہے۔