30 اپریل ، 2024
پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات پر بات چیت جاری ہے اور امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد اتوار کی شب دوحا سے پاکستان پہنچا، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد 3رکنی ہے جس کی قیادت امریکا کے انڈر سیکرٹری جان باس کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے، دورے میں پاک امریکا تعلقات اور اس میں بہتری کےلیے مفصل جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال اور سکیورٹی معاملات بھی زیر غور ہیں جبکہ امریکی وفد آج رات واپس روانہ ہوگا۔