غلط منیجمنٹ اور سیاسی عدم استحکام نے ملک کو نقصان پہنچایا: عارف حبیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر نعمت سے مالا مال ہے لیکن سیاسی عدم استحکام اور غلط منیجمنٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

جنگ گروپ کے تحت منعقدہ پینل ڈسکشن میں عارف حبیب نے کہا کہ سود کی ادائیگی ملک کیلئے بڑا مسئلہ ہے آنے والا بجٹ حکومت کیلئے آسان ہوگا اور مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں پاکستان کی معیشت پر ہونے والے پینل ڈسکشن میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبد القادر میمن اور پروفیسر آصف شمیم بھی شریک ہوئے، پینل نے گورننس، ٹیکس اور پالیسیوں سمیت معیشت کو درپیش مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پینل ڈسکشن میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبد القادر میمن کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ڈیجیٹلائیزیشن پر کام ہونا چاہیے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مایوس نہیں ہونا چاہیے، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، آئندہ دنوں میں مہنگائی میں کمی کے امکان ہیں۔