Geo News
Geo News

پاکستان

سردار تنویرالیاس پر اپنے ہی شاپنگ مال کے دفتر پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال کی مدعیت میں درج کیا گیا— فوٹو:فائل
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال کی مدعیت میں درج کیا گیا— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس پر اسلام آباد میں اپنے ہی شاپنگ مال کے دفتر پر قبضےکی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کے  تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقدمہ ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں سردارتنویرالیاس، محمدعلی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تنویر الیاس 20 سے 25 افراد کے ساتھ نجی مال کے دفتر میں تالا توڑ کر داخل ہوئے، تنویر الیاس نے دفتر پر قبضے کی کوشش کی جسے سکیورٹی گارڈز نے  ناکام بنادیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تنویرالیاس نے سرداریاسرالیاس خان، سردار ڈاکٹر راشدالیاس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، تنویرالیاس نے ساتھیوں کے ہمراہ دفتر کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی اہلکارپرتشدد کیا اور ڈپٹی سکیورٹی انچارج نجی مال پر فائر بھی کیا جو مس ہوگیا۔