02 مئی ، 2024
کولمبیا کے صدر نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنےکا اعلان کردیا۔
کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں گے۔
شہر بوگوٹا میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئےکولمبیا کے صدر نے کہا کہ غزہ میں پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر ممالک غیر فعال نہیں ہو سکتے۔
کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔
کولمبیاصدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔