Time 02 مئی ، 2024
دنیا

برطانیہ میں میئرلندن سمیت 107 مقامی حکومتوں کے انتخابات میں ووٹنگ جاری

لندن میں مئیر کے انتخاب کے لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،فوٹو: رائٹرز
لندن میں مئیر کے انتخاب کے لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،فوٹو: رائٹرز

لندن: برطانیہ میں میئر لندن سمیت 107 لوکل اتھارٹیز  اور میئر و کرائم کمشنر کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا اور  ووٹرز رات 10 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے، ووٹ ڈالنے کے لیے  پولنگ کارڈ لانا ضروری نہیں تاہم تصویری شاخت دکھانا لازمی ہے۔

لندن میں میئر کے انتخاب کے لیے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، لیبر پارٹی کے صادق خان اور کنزرویٹیو پارٹی کی سوزن ہال مقابلےکی دوڑ میں آگے ہیں۔

انگلینڈ اور  ویلز میں37 پولیس وکرائم کمشنرزکے انتخابات بھی ہو رہے ہیں جبکہ انگلینڈ میں 107 کونسلز کی 2 ہزار 600 نشتوں پر کونسلرکا انتخاب ہوگا۔

الیکشن میں کنزرویٹیوپارٹی989، لیبر پارٹی 973 جبکہ لب ڈیم 418 نشتوں کا دفاع کریں گی۔

انتخابات میں لندن اسمبلی کے25 ارکان کے انتخاب کے لیے بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی حکومتوں کے انتخابات کےنتائج عام انتخابات کے حوالے سے ووٹرز کی رائےکا تعین بھی کریں گے۔

مزید خبریں :