Time 03 مئی ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف ایکشن، 68 اساتذہ ملازمت سے برخاست

کوئٹہ کے اسکولوں میں238، کوہلو 177، ژوب 173، پشین 164، ڈیرہ بگٹی 133، آواران 123 اور نصیر آباد میں 110 ملازمین غیر حاضر پائے گئے: رپورٹ/ فائل فوٹو
کوئٹہ کے اسکولوں میں238، کوہلو 177، ژوب 173، پشین 164، ڈیرہ بگٹی 133، آواران 123 اور نصیر آباد میں 110 ملازمین غیر حاضر پائے گئے: رپورٹ/ فائل فوٹو

 بلوچستان حکومت نے صوبے کے ساڑھے 8 ہزار سے زائد اسکولوں میں 2400 سے زائد غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 68 ملازمین کو ملازمت سے برخاست اور 98کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں صوبے کے 15168 اسکولوں میں سے 8646 اسکولوں کا دورہ کیا گیا جن میں اساتذہ سمیت 2454 ملازمین غیر حاضر پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے اسکولوں میں238، کوہلو 177، ژوب 173، پشین 164، ڈیرہ بگٹی 133، آواران 123 اور نصیر آباد میں 110 ملازمین غیر حاضر پائے گئے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اپریل 2024 میں 68 ملازمین کو ملازمت سے برخاست، 98 کو معطل، 913کو شو کاز نوٹسز اور 778 کو وضاحت کے نوٹسز کا اجرا کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پشین میں 33، کوئٹہ میں 13، واشک میں 6 کچھی میں 5، ڈیرہ بگٹی میں 4 ملازمین کو برخاست کیا گیا۔

مزید خبریں :