Time 03 مئی ، 2024
کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا_فوٹو: فائل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا_فوٹو: فائل

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون ، جیف کرو  اور رنجن مدوگالےشامل ہیں، اس کے علاوہ ایڈریو پائیکرافٹ ،رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ بھی میچ ریفری ہوں گے۔

امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا ، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں :