پاکستان

وزیراعظم کی گندم اسکینڈل کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات، پیر تک تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل کو گندم کی درآمد کے معاملےکی رپورٹ پیر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل کو گندم کی درآمد کے معاملےکی رپورٹ پیر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز  شریف نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل کو  پیر تک حتمی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کر دی۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کا معاملے پر  وزیراعظم شہباز  شریف سے سربراہ گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کامران علی افضل نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز  شریف نے سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کامران علی افضل کو  گندم کی درآمد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک حتمی رپورٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو جمع کرانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم  نے سربراہ گندم اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ میں دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور  ذمہ داروں کا واضح تعین کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی درآمد کے معاملے اور مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر  وزیراعظم شہباز شریف کو  پیر کو طلب کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :