05 مئی ، 2024
لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی جانب سے بتایا گیا کہ قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اووربلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔
سردار اویس لغاری نے مزید کہا کہ آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔
اس حوالے سے نیپرا کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا اور افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔