07 مئی ، 2024
ایک ارب ڈالر کےگندم درآمد اسکینڈل کامعاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پرنیب یا ایف آئی اے کو بھجوانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل کا معاملہ بہترانداز میں حل کرنےکی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔