16 ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

فوٹو: ڈی جی پی آر
فوٹو: ڈی جی پی آر

16 ویں چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا کل سے کراچی کے روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں آغاز ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں آرگنائزرز    نے بتایا کہ ایونٹ 12 مئی تک جاری رہےگا جس میں عالمی رینکنگ کے 19 انٹرنیشنل اور 5 پاکستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

 ٹورنامنٹ میں مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، انگلینڈ اور  ہالینڈ سمیت 8 ممالک کے درمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ایونٹ میں بوائز انڈر  15 اور   انڈر 13 اور گرلز انڈر 15 کے مقابلے بھی ہوں گے۔

ہر کیٹیگری میں 15 میچز کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ کی انعامی رقم 20 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے،  ایونٹ کے آغاز سے قبل افتتاحی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

مزید خبریں :