پی ایس ایل 10: کن غیر ملکی کھلاڑیوں سے پہلے رابطہ کیا جائے گا؟ حکمت عملی تیار

پی سی بی،فرنچائزر پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پربات کریں گی/فوٹوفائل
 پی سی بی،فرنچائزر پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پربات کریں گی/فوٹوفائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی حکمت عملی کے تحت  پی ایس ایل فرنچائزز  رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والےکھلاڑیوں پرغور کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والےکھلاڑیوں سے آئندہ سال سب سے پہلے رابطہ کیا جائے گا لہٰذا پی سی بی آئندہ سال آئی پی ایل تاریخوں کے ٹکراؤ کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق حکمت عملی بنا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی لسٹ میں اسٹیو اسمتھ،جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز،  عادل رشید، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو  روٹ،  ٹم سودی، فن ایلن،کائیل جیمیسن، ایڈم ملن، اش سوڈھی، رسی وین ڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریزا ہینڈرکس  اور جیسن ہولڈر  شامل ہیں لہٰذا ان غیر ملکی کھلاڑیوں سے سب سے پہلے رابطہ کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی، فرنچائزر  پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پربات کریں گی۔

مزید خبریں :