اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 56 پوائنٹس کا اضافہ

بازار میں آج تقریباً ساڑھے 67 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو؛ فائل
بازار میں آج تقریباً ساڑھے 67 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو؛ فائل 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس آج 56 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 658 پر بند ہوا۔ 

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 564 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

بازار میں آج تقریباً ساڑھے 67 کروڑ شیئرز کے سودے 24 ارب روپے میں طے ہوئے۔ 

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 17 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 821 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب آج کاروباری دن کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس 88 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا۔


مزید خبریں :