کراچی: کے پی ٹی کی زمین پر ایس آئی ایف سی کے تحت رئیل اسٹیٹ منصوبے کا آغاز کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے قیمتی 129 ایکڑ تک کی کے پی ٹی کی زمین پر ایس آئی ایف سی کے ذریعے رئیل اسٹیٹ منصوبہ بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی پورٹ کی 129 ایکڑ  یارڈ کی زمین پر کاروباری رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ لایا جا رہا ہے تاکہ سرکاری ادارے حکومت کو زیادہ کما کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ آمدن سے صوبوں کا حصہ نکالنے کے بعد رقم سے سود بھی ادا نہیں ہو پا رہا ہے، ایک آدمی کی تنخواہ بھی نیا قرض لے کر دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کے جہاز کی 8 ماہ خرابی اور نقصان کے بعد تمام جہازوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے، پورٹ قاسم پر ایکسپورٹ کیلئے وارفیج پر بھی جلد عمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :