Time 10 مئی ، 2024
دنیا

بھارت میں جنگلی ہاتھیوں نے ویڈیو بنانیوالے صحافی کو مار ڈالا

تاحال مکیش کو لگنے والے زخموں کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے—فوٹو: بھارتی میڈیا
تاحال مکیش کو لگنے والے زخموں کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں جنگلی ہاتھی کے حملے میں مقامی نیوز چینل کا صحافی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ صحافی مکیش نیوز ٹیم کے ہمراہ دریا پار کرتے ہوئے ہاتھیوں کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ہاتھی نے ٹیم پر حملہ کیا، ہاتھی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے مکیش زمین پر گرگیا اور ہاتھی نے اسے روند ڈالا جس کے بعد زخمی صحافی مکیش کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ تاحال مکیش کو لگنے والے زخموں کی نوعیت کے بارے میں علم نہیں ہوسکا ہے۔

مزید خبریں :