Time 10 مئی ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وِہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے کر جارہی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے کر جارہی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا ۔ 

کلینک آن وہیلز میں میڈیکل ٹیسٹ، مفت ادویات اور اسکریننگ کی سہولت موجود ہو گی، 40 لاکھ افراد کلینک آن وہیلز سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ 

منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کنٹینر صرف احتجاج کےلیے نہیں، علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں، پانچ سال نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت کو  الٹا کیا گیا، اسے سیدھا کررہےہیں۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر لے کر جارہی ہے۔

مزید خبریں :