Time 11 مئی ، 2024
پاکستان

نان فائلرز کی سمیں جلد بند ہونا شروع ہو جائیں گی، ٹیلی کام آپریٹرز نے اتفاق کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک بھر میں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ٹیلی کام آپریٹرز کے درمیان اتفاق ہو گیا، 10 مئی سے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق 10 مئی کو 5 ہزار نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کردی گئی تھیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمیں بلاک کرنے پراتفاق کیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمیں بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

حکام کا کہنا تھاکہ نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دے دیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پلان بی کے تحت نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن شروع ہونا تھا جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :