11 مئی ، 2024
کندھ کوٹ سے 26 روز قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق ملھیر اسٹاپ کے مقام سے 26 روز قبل اغوا ہونے والے بچہ کو بازیاب کر الیا گیا ہے،کچے میں آپریشن کے دوران اطلاع ملی کہ ڈاکو بچے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں جس پر پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئےموقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جب کہ جمعرات کے روز تاوان وصولی کے لیے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑے بچے کی ویڈیو وائرل کی تھی۔
پولیس کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ بچے کی بازیابی پر اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔