Time 11 مئی ، 2024
پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، حادثات میں 17 زخمی

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے/ فائل فوٹو

لاہور اور  فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی  جس دوران مختلف حادثات میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس دوران مختلف حادثات میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور جنوبی وزیرستان میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالائی سندھ میں بعض مقامات پر بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے، مزید برآں بارش اور آندھی کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :