11 مئی ، 2024
کراچی میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے، وقت سے قبل پیپر آؤٹ ہونےکی روایت برقرار رہی۔
آج کراچی میں میٹرک کے فزکس کا پرچہ شروع ہونے سے40 منٹ پہلے ہی وائرل ہوگیا۔
واٹس ایپ گروپوں میں حل شدہ پرچہ بھی شیئر ہوتا رہا۔
دوسری جانب میٹرک بورڈ انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی انتظامات میں بھی نظر آرہی ہے۔
ملیر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں دو سو سے زائد اضافی طالبات کو امتحان دینے بھیج دیا گیا جس کے باعث بیٹھنے کی جگہ کم پڑگئی۔
گنجائش سے زائد طلبہ کا سینٹر بنانے پر وزیرجامعات و بورڈز محمدعلی ملکانی نے ناظم امتحانات میٹرک بورڈ خالد احسان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انچارج فکسیشن سینٹر اور سپرنٹنڈنٹ بورڈ کو معطل کردیا۔