Time 11 مئی ، 2024
کاروبار

موجودہ حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کرے: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ موجودہ  حکومت نگران  دور کی معاشی پالیسیوں  پر  عمل درآمدکرے۔

آئی ایم ایف نے سفارش کی ہےکہ نئی حکومت نگران دور کی معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے، قرضےکم کرنےکے لیے نگران دور کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ  نگران  دور حکومت میں قرضےکم کرنےکے اقدامات کیےگیے، نگران  حکومت نے سیاسی نقصان کی پرواہ کیے بغیر معاشی اقدامات کیے،  نگران  حکومت نے  پرائمری  سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی،  نگران  حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث بیرونی آمدن بحال ہوئی۔

آئی ایم ایف کے مطابق  نگران  حکومت  نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات شروع کیے، نگران  دور  میں ایف بی آر کی آٹومیشن کا منصوبہ شروع ہوا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ معاشی چیلنجز  سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے رابطے مضبوط کیے جائیں، ملکی آمدن بڑھانےکے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ملکی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے، قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر بجٹ سے انحراف خطرناک ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :