Geo News
Geo News

Time 12 مئی ، 2024
پاکستان

سانحہ 12 مئی 2007 کو 17 سال مکمل

اس واقعے کے مقدمات درج ہوئے اور ملزمان بھی گرفتار ہوئے مگر فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا/ فائل فوٹو
اس واقعے کے مقدمات درج ہوئے اور ملزمان بھی گرفتار ہوئے مگر فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا/ فائل فوٹو

سانحہ 12 مئی 2007 کو 17 سال مکمل ہوگئے.

اس دن کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، اس واقعے کے مقدمات درج ہوئے اور ملزمان بھی گرفتار ہوئے مگر فیصلہ آج تک نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ فائرنگ کے واقعات اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر پیش آئے تھے۔