پاکستان

علی امین گنڈا پور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں: گورنر خیبرپختونخوا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ علی امین گنڈا پور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، ہم ایک سیاسی یتیم کو سیاسی شہید نہیں بنانا چاہتے۔

 ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ علی امین کا طرز عمل دیکھ کر لگتا ہےکہ جلدکوئی جیالا خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ ہوگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتےکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے، گورنر ہاؤس کو سازشوں کا گڑھ نہیں بننے دیں گے، صوبےکے لیے زیادہ  سے  زیادہ  فنڈز لانےکی کوشش کریں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جو  عہدہ ہے اس کا مجھے پاس ہے اور مجھے اس عہدے کی حفاظت کرنا  آتی ہے،  پریشان نہ ہوں، گورنر ہاؤس اور فیصل کنڈی کو ذہن پر سوار نہ کریں، آئیں کام کریں ترقی کریں، اب میں تو  ان کے ذہن سے گورنر ہاؤس نہیں نکال سکتا۔


مزید خبریں :