Time 12 مئی ، 2024
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم)  پاکستان نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کردی۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق  کنوینرشپ کاعہدہ ختم کرکے چیئرمین اور  وائس چیئرمین اور  سیکرٹری جنرل کا تنظیمی ڈھانچہ بحال کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم  پاکستان کے چیئرمین منتخب  ہوئے ہیں۔ مرکزی کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان منتخب کیا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار ، نسرین جلیل ، انیس قائم خانی ،فیصل سبزواری، امین الحق اور دیگر  شریک ہوئے۔

 پارٹی ترجمان  کے مطابق تنظیمی  اور  سیاسی امور   پر معاونت کے لیے اعلیٰ سطح مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :