Geo News
Geo News

کھیل

پاکستان نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب زیادہ چھکے جڑ دیے

فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کسی میچ میں پہلی بار سب سے زیادہ چھکے جڑ دیے ہیں۔

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹرز نے 15 چھکے لگائے۔

پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے فخر زمان نے 6، رضوان اور اعظم نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا۔

اس سے قبل پاکستان نے ایک میچ میں زیادہ سے زیادہ 12 چھکے لگائے تھے۔

پاکستانی اننگز میں پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے گئے، تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ پاکستانی بیٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کا 193 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کی نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز اسکور کیے۔