Time 13 مئی ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12بجے تک ہوگا اور یہ فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے  پیش نظر کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی ہدایت کی گئی ہے اور   کسی ناخوشگوار  واقعے سے نمٹنےکیلئے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے  کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ 


مزید خبریں :