Time 13 مئی ، 2024
پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا، چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا (کے پی)  فیصل کریم کنڈی نے توپوں کا رخ  علی امین گنڈا پور  سے مولانا فضل الرحمان کی طرف موڑ دیا۔

لیہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا  اور  وہ چیخیں سندھ میں مار  رہے ہیں۔

 فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت اخلاقی جرات کامظاہرہ کرے اور مولانا فضل الرحمان کو  مینڈیٹ واپس کرے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 9 سال سے ملنے والی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟ پی ٹی آئی حکومت جواب دے، جو آئین اور قانون کو نہیں مانتے  ان سے بات چیت نہیں ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا وزارتیں لینے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، حکومت میں شامل ہونےکا فیصلہ پارٹی کی سی ای سی کرےگی۔

مزید خبریں :