Time 14 مئی ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 2337 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے/ فائل فوٹو
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 2337 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کمی دیکھی گئی ہے۔

پاکستان جمیز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 1200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 41 ہزار 100 ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 934 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 2337 فی اونس ہوگیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2337 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :