Time 15 مئی ، 2024
کھیل

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلا لیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا اور کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر وطن روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑ کر کھلاڑیوں کی وطن واپسی پرانڈین ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ول جیک اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی، جونی بیرسٹو اور سیمن کیورن بھی اسی ہفتے بھارت سے واپس روانہ ہو جائیں گے، انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اسی ہفتے لیڈز میں جمع ہوں گے۔

کھلاڑیوں کی وطن واپس روانگی پر سابق بھارتی کپتان گواسکر نے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑیوں اور ان کے بورڈ پر جرمانے عائد کرنے چاہئیں۔

مزید خبریں :