16 مئی ، 2024
سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کا کہناہے کہ وزیراعظم فیکو پرقاتلانہ حملہ سیاسی مقاصد کے تحت کیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم علاقے کےلوگوں سے مل رہے تھے جب حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں بازو اور پیٹ میں 5 گولیاں لگیں تاہم ان کا آپریشن کامیاب رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 برس کے حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔