16 مئی ، 2024
راولپنڈی : اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ ہونا تھا تاہم بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا سیمپل نہیں دیا جبکہ عمران خان کےکہنے پر بھی بشریٰ بی بی طبی معائنے کیلئے راضی نہیں ہوئیں۔
دوسری جانب عمران خان کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے عملے نے لیے، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ عدالتی حکم کی روشنی میں ڈاکٹرفیصل کی نگرانی میں ہوا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے پمز اسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جائیں گے، میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ عمران خان احتساب عدالت میں متعدد بار بشریٰ بی بی کے معائنے کی درخواست کر چکے ہیں۔