16 مئی ، 2024
شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا، اسرائیلی ٹینک کی عمارت پر گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اضافی فوج بھیجنے کے اعلان کے ساتھ اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کا دائرہ کار 78 فیصد غزہ تک پھیلادیا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاس غزہ میں خوراک اور ایندھن کا ذخیرہ چند دن کا باقی رہ گیا ، عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی مزید پیش قدمی ’انسانی تباہی‘ کا سبب بن سکتی ہے۔
دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچا۔
ادھر غزہ میں جاری جارحیت میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کی یہودی خاتون عہدے دار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔