17 مئی ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 411 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 75342 پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس نے کاروباری دن میں ریکارڈ 75401 کی نئی چوٹی بھی بنائی۔ انڈیکس آج 453 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 49کروڑ 66 لاکھ شیئر ز کے سودے17 ارب63 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 48 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔