Time 18 مئی ، 2024
پاکستان

آزاد کشمیر میں ہنگامے، آئی جی پولیس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایف آئی اے میں تعینات گریڈ 20 کے عبدالجبار آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات ہوئے ہیں: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو
ایف آئی اے میں تعینات گریڈ 20 کے عبدالجبار آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات ہوئے ہیں: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے آئی جی پولیس سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سہیل حبیب تاجک کی جگہ عبدالجبار  کو آئی جی آزاد کشمیر پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔

عبدالجبار  کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے عبدالجبار ایف آئی اے میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر بھی جاں بحق ہوا تھا۔

مزید خبریں :