Time 19 مئی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رحم سے رسولی نکال دی گئی

گزشتہ روز راکھی ساونت کی سرجری کی گئی اور ان کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی سولی نکالی گئی ہے/ فوٹو بھارتی میڈیا
گزشتہ روز راکھی ساونت کی سرجری کی گئی اور ان کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی سولی نکالی گئی ہے/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کی رسولی کی سرجری کامیاب رہی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز  راکھی ساونت کی سرجری کی گئی اور ان کے رحم سے 10 سینٹی میٹر کی رسولی نکالی گئی۔

اس حوالے سے راکھی کے سابق شوہر رتیش سنگھ نے راکھی کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، یہ ویڈیو آپریشن تھیٹر میں جانے سے قبل کی ہے جس میں راکھی ساونت کو آپریشن تھیٹر میں لے کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

رتیش سنگھ نے ویڈیو کے کیپشن میں  دعاؤں کی درخواست کی جس پر راکھی کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ راکھی ساونت کی انسٹاگرام اسٹوری پر رتیش کی ایک ویڈیو لگی ہے جس میں وہ راکھی کی طبعیت میں بہتری آنے کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :