Time 19 مئی ، 2024
دنیا

عوامی جمہوریہ کانگو میں صدر کیخلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنادی گئی

ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا، حالات کنٹرول میں ہیں: فوجی ترجمان عوامی جمہوریہ کانگو/ فوٹو: بین القوامی میڈیا
ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا، حالات کنٹرول میں ہیں: فوجی ترجمان عوامی جمہوریہ کانگو/ فوٹو: بین القوامی میڈیا

افریقی ملک عوامی جمہوریہ کانگو میں فوج نے صدر  فلیکس شیٹ سکیڈ کے خلاف ہونے والی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں آج صبح بغاوت کی کوشش میں ایک باغی اور  2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ موقع پر موجود گواہوں کے مطابق فوجی لباس میں موجود 20 کے قریب افراد نے کانگو کے صدر کے اہم اتحادی اور اسپیکر شپ کے امیدوار  وائٹل کامہیری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا جسے وہاں موجود سکیورٹی نے ناکام بنایا۔

عوامی جمہوریہ کانگو کے فوجی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے بغاوت کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کچل دیا ہے اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔

مزید خبریں :