Time 20 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی

میٹرک بورڈ کے امتحانات 28 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو
میٹرک بورڈ کے امتحانات 28 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

کراچی میں ممکنہ ہیٹ ویو کے پیش نظر نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلان مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر برائے تعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پرمیٹرک بورڈ کراچی کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں  اور اب میٹرک بورڈ کے امتحانات 28 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیےگئے تھے ،  اب انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

خیال رہےکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :