20 مئی ، 2024
تائیوان کی پارلیمنٹ میں جمعے کے روز متنازع اصلاحات کے ایک بل پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
پارلیمنٹ کے فلور پر ہونے والے ہنگامے کے دوران ایک رکن پارلیمنٹ بل کی منظوری روکنے کے لیے بل کا مسودہ ہی چھین کر فرار ہوگیا۔
بل پر ووٹنگ سے قبل بھی اراکین پارلیمنٹ ہال کے باہر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے بعد ازاں پارلیمنٹ کے فلور پر بھی اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور ایک دوسرے پر لاتوں، مکّوں کا آزادانہ استعمال کرتے رہے۔