Time 20 مئی ، 2024
کاروبار

ایک ماہ کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایک ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔

فی یونٹ بجلی 3 روپے49 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست  سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سےکی ہے۔

درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی 30 مئی کو سماعت ہوگی۔

درخواست کی منظوری پر صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے، ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :