Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

لاہور: چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا

ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کے باپ اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا__فوٹو: فائل
ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کر دیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے بچے کے باپ اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا__فوٹو: فائل

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا۔ 

پولیس کے مطابق چلڈرن اسپتال میں 9 سالہ بچے ابوبکر کی ہلاکت پر اس کے ورثا اور ڈاکٹروں میں لڑائی ہوگئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکٹر اور بچے کے ورثا سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کردیا  جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کے باپ اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ 

ورثا نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر ٹریفک بلاک کردی جس سے ٹریفک نظام درہم برہم رہا۔ 

بعدازاں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے مگر انہوں نے احتجاج اوردھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :