Time 21 مئی ، 2024
کھیل

پی سی بی میں ٹونی ہیمنگز چیف کیوریٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے مضبوط امیدوار

چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار دیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں: ذرائع__فوٹو: فائل
چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار دیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں: ذرائع__فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں ٹونی ہیمنگز چیف کیوریٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے پی سی بی نے اشتہار دیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  چند روز میں چیف کیوریٹر کا اعلان ہوگا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگز کے ساتھ بات چیت جاری ہے،  ٹونی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کیوریٹر ہیں،  وہ پرتھ اسٹیڈیم میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ سعودی عرب میں فٹ بال گراؤنڈز تیار کرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کے گراؤنڈز اور پچز کی تیاری غیر ملکی کیوریٹر کی ذمہ داری ہوگی اور ٹونی ہیمنگز اس  میں آغا زاہد کی جگہ لینے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی کیوریٹر پاکستان کے کیوریٹرز اور گراؤنڈ اسٹاف کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں گے۔

مزید خبریں :