Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صحت کارڈ کی رقم دگنی کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحت کارڈ کی رقم دگنی کرنے کا اعلان کردیا۔ 

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ملک بھر میں مخصوص اسپتالوں میں علاج ممکن ہے، صحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ہمارے لیے چیلنج ہے، امن وامان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پسماندہ علاقوں کوترقی دینا ہوگی۔


مزید خبریں :