Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

لانگ مارچ کےدوران عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فرد جرم عائد

عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم نوید سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔—فوٹو: فائل
 عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم نوید سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔—فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت نے وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث مرکزی ملزم نوید سمیت تین ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

اے ٹی سی گوجرانوالہ میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو گرفتار ملزم نوید کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ 

ضمانت پر رہا دو ملزمان وقاص اور طیب بٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر ملزمان کو سنائی گئی تو ملزمان نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ 

تاہم ملزمان پر قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت 17 سنگین دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ 

مرکزی ملزم نوید پر فائرنگ کرنے جبکہ دیگر دو ملزمان پر اسلحہ فراہمی اور سہولت کار کا الزام ہے۔

 عدالت نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :