Time 21 مئی ، 2024
پاکستان

ریکوڈک منصوبہ: کینیڈین کمپنی کی بلوچستان حکومت کو 71کروڑ روپے ایڈوانس دینے کی منظوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کےعلاقے ریکوڈک میں کاپرگولڈ منصوبے میں کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن  نے بلوچستان  حکومت کو 71کروڑ روپےکی ادائیگی کردی۔

صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہےکہ 71 کروڑ  روپےکی ادائیگی بیرک گولڈ نے ایڈوانس رائلٹی کی مد میں کی ہے۔

صوبائی محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہےکہ ریکوڈک میں سونے، تانبے نکالنے کے منصوبے پر بیرک گولڈ کمپنی کام کر رہی ہے۔ ریکوڈک منصوبے سے پیدوار کا آغاز 2028 میں ہوگا۔

حکام کے مطابق  ریکوڈک منصوبےکےمنافع میں بلوچستان کا حصہ 25 فیصد ہوگا۔

مزید خبریں :