Geo News
Geo News

Time 22 مئی ، 2024
پاکستان

وزیر اعظم کا اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم

وزیر اعظم کا اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم
فوٹو: حکومت پاکستان ایکس اکاؤنٹ

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس سے متعلق اجلاس میں وزیر اعظم نے ٹیکنالوجی پارکس کی کارکردگی پرتھرڈ پارٹی ایویلیویشن کرانے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات،اسٹارٹ اپس کو سہولیات سے متعلق آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

علاوہ ازیں جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل سے صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے اقدامات کیے جائیں، قیمتی پتھروں اور ان کی مصنوعات کی بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز یقینی بنائی جائے۔